لاہور کے حلقہ این اے 131 میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے بینرز کو آگ لگا دی،

لاہور  کے حلقہ این اے 131 میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی اور (ن )لیگ کے بینرز کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے والٹن روڈ کے  پل کے فائبر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق مدمقابل ہیں ۔ دونوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔تاہم این اے 131 میں نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگا دی، آگ  رات کے  وقت  لگای   گی تھی۔ جس  کی  وجہ  سے  کوی  چشم دید گواہ  نہیں  ملا۔ پی ٹی آی اور ن لیگ دونوں طرفہ نقصان ہونے کی وجہ سے کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا

 آگ لگنے سے والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی نقصان پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *