الیکشن ڈے پر امن قائم کرنے کے لیے شہریوں کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین

 

لاہور  آج ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہےہیں۔اور ملک میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے پاک فوج کے جوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پر عوام نے بھیپاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹرز نے پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ووٹ دینے کے لیے آنے والوں کا آرمی کے جوانوں کو پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہری آرمی کے جوانوں کو پھول پیش کر کے پر امن انتخابات بنانے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج ،،رینجرز اور پولیس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہے اس کے علاوہ ایف سی اورپاکفوج کے جوان بھی پولنگ سٹیشنزپرتعینات ہیں، پولنگ سٹیشنزپرتعینات سکیورٹی اہلکار ووٹروں کی جامع تلاشی لے رہے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن کے اندر کسی بھی قسم کی ممنوع اشیاء ،،اسلحہاور موبائل فونزلے جانے پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے

اسکے ساتھ ساتھ بعض مقامات پرمیڈیاکے نمائندوں کوبھی کیمرہ اندرلے جانے کی اجازت نہیں تھی کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار باقاعدہ گشت کرتے رہے اس موقع پر سکیورٹی کلیئرنس کیلئے تربیت یافتہ کتوں کی بھی مددحاصل کی گئی اورجگہ جگہ خفیہ کیمروں کی مدد سے تمام صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخاباتمیں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *