پاک ایران فوجی سربراہان کی تاریخی ملاقات ،یہ ملاقات کتنے سال بعد ہوئی؟حیران کن انکشاف

راولپنڈی چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ سے 40 سال کے بعد ایرانی ہم منصب کی ملاقات ہوئی رپورٹ کے مطابق چالیس سال سے دونوں ممالک کے سربراہ کے درمیان کسی قسم کی ملاقات نہیں ہوی
اب چالیس سال بعد دونوں ملکوں کے سپہ سالاروں کے درمیان ملاقات تے پای ۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون ، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت خطے کی سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی چیف میجر جنرل ڈاکٹر باغیری نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ جس کے بعد شہداء کے مزار پر حاضری دیگی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفا کی سطح پر ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات سمیت ملٹری تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ایرانی آرمی چیف جزل محمد باغیری نے پاک ایران مسلح افواج میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک میں ملٹری تعلقات مضبوط ہونے سے خطے کی صورت حال پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ میجر جنرل ڈاکٹر محمد باغیری نے حالیہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی اور دہشتگردی کے خلاف کی جانےوالی پاکستان فوج کی خدمات کو سراہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *