مولانافضل الرحمن حکومت میں حصہ چاہتے ہیں تو ہم انہیں نکاح پڑھانے کا کام دیں گے

 

 

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے مولانا فضل الرحمان کو مشکل میں ڈال دیا نجی ٹی وی  چینل سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو بڑا چیلنج دیدیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مولاناعطاالرحمان سے ایک سوال کرتا ہوں اگر مولاناعطاالرحمان میرے اس سوال کا جواب دیدیں تو میں اپنی سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا عطاالرحمان صاحب صرف یہ بتا دیں کہ 35 سال سے مولا نا فضل الرحمان کے ذرائع آمدن کیا ہیں ۔

اگر آپ اس سوال کا جواب دینے میں کامیاب ہو گئے تو میں آج ہی سیاست سے دستبردار ہو جاوں گا۔اس سوال کے جواب دینے کی بجائےمولاناعطاالرحمان نے عطاالرحمان نے فیصل واڈا پر سوالات شروع کر دئیے،۔انکا کہنا تھا کہ آپ مولانا فضل الرحمان پر کرپشن ثابت کردیں تو میں بھی سیاست چھوڑ دوں گا۔اس پر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ مولانا حکومت میں حصہ چاہتے ہیں ،ہم انکو نکاح پڑھانے کا کام دیدیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *