پانچ باتیں مان لو پھر جیسا چاہے گناہ کرو.

 

ایک شخص ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا۔ اور کہاحضرت مجھے ایسا طریقہ بتایں کہ میں گناہ بھی کرتا رہوں اور کبھی اللہ کی گرفت میں بھی نہ او۔ 

تب حضرت ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا۔ تم یہ پانچ کام کرلو اس کے بعدجیسے چاہو گناہ کرو کبھی خدا کی گرفت تم پر نہ ہوگی۔

اول یہ کہ جب کوکوئی گناہ کرو تو خدا کا رزق مت کھاو۔ اس نے کہا یہ تو بڑی مشکل بات ہے کیوںکہ رزاق تو صرف خدا  ہے پھر میں کہاں سے کھاؤں گا۔ فرمایا! تو یہ کب مناسب ہے کہ تو جس کا کھائے  اور پھر اس کی نافرمانی کرے۔

دوسرا یہ اگر تو کوئی گناہ کرنا ہو  تو اس  خداکے ملک سے  باہر نکل کر گناہ کرو۔ وہ شخص بولا تمام مُلک اسی خدا کے ہیں پھر میں کہاں جاکر گناہ کروں ۔ فرمایا تو یہ بات بہت بری ہے کہ جس  بادشاہ کے ملک میں رہو اسی بادشاہ سے بغاوت کرو۔

تیسری یہ کہ جب تو کوئی گناہ کرنے لگے تو ایسی جگہ کر جہاں  خداتجھے نہ دیکھے۔اس نے کہا یہ تو بہت مشکل ہے اس لئے کہ وہ تو دلوں کے بھید بھی جانتا ہے۔ فرمایا تو یہ کب مناسب ہے کہ توجس  کا رزق کھائے اس کے ملک میں رہے اور اسی کے سامنے گناہ کرتا پھرے۔

چوتھے یہ کہ جب موت کا فرشتہ  تیری جان لینے آئے تو اسے کہنا ذرا ٹھہر جا مجھے خدا کے سامنے  توبہ کر لینے دے۔ وہ شخص بولا وہ بھلا موت کا فرشتہ  مہلت کب دیتا ہے۔ فرمایا تو یہ مناسب ہے کہ اس کے آنے سے پہلے ہی توبہ کر لے۔

پانچویں یہ کہ قیامت کے دن جب حکم ہوا کہ اسے دوزخ میں لے جاؤ تو کہنا کہ میں نہیں جاتا، اس  شخص نے کہا کہ وہ تو زبردستی بھی لے جائیں گے۔ فرمایا تو اب خود سوچ لے کیا گناہ تجھے زیبا ہے۔ وہ شخص حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ کے قدموں میں گر گیا اور سچے دل سے تائب ہو گیا۔ 

عزیز دوستوں اج ہمارا بھی یہ ہی حال ہے۔ ہمیں اخرت کو کبھی بھولنا نہیں چاہیے۔ کیوکہ ہم چاہے یا نہ چاہے ہمیں دوذخ میں ڈال دیا جاے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *