جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا، عمران خان

اسلام آباد میں  پاکستانپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی() چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں حلقے این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد انہوں میڈیا سے گفتگو کی۔عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستانیوں سے کہتا ہوںنکلیں اور ووٹ ڈالیں، یہ نہیں کہتا کہ پی ٹی آئی کوووٹ ڈالیں لیکن ووٹ ضرور ڈالیں اور ملک کی خاطر اپنا فرض ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ میرے لیے نہیں ملک کے مستقبل کیلئے نکلیں اس ملک کی قدر کریں، فکر کریں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزور ہو لیکن میری وفاداری اپنے پیسے سے نہیں ملک سے ہے۔رپوٹر کے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *