انسان کِن 5 چیزوں سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں؟

 

دنیا میں موجود ہر انسان کو کسی نہ کسی چیز سے ڈر یا خوف ضرور محسوس ہوتا ہے لیکن ان میں سے بعض خوف انتہائی مقبول ہوتے ہیں جو کہ اکثر لوگوں میں عام پائے جاتے ہیں- مثال کے طور پر متعدد افراد سانپوں یا مکڑیوں سے ڈرتے ہیں- ایک بین الاقوامی ادارے YouGov کے ایک سروے کے مطابق 5 چیزوں کا خوف لوگوں میں بہت عام پایا جاتا ہے- یہ سروے برطانوی باشندوں پر کیا گیا- اس سروے میں 2,088 بالغ افراد شامل تھے اور انہیں دو طرح کی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا- ایک کسی چیز سے بہت زیادہ خوفزہ ہونے والے اور دوسرے اسی چیز سے کم یا تھوڑا بہت خوفزدہ ہونے والے- اس سروے کے مطابق دنیا کے سب سے عام 5 ڈر کونسے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں

مکڑی کا ڈر
یقیناً مکڑی کو دیکھ کر کوئی بھی خوفزدہ ہوسکتا ہے- لیکن اس سروے میں 18 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں مکڑی سے بہت زیادہ خوف آتا ہے جبکہ 21 فیصد افراد ایسے تھے جن کا کہنا تھا کہ انہیں مکڑی سے بہت زیادہ ڈر نہیں لگتا- مکڑی کا ڈر بھی لوگوں میں سانپوں کے ڈر کی مانند پایا جاتا ہے

بلندی سے خوف
زیادہ تر برطانوی افراد میں سب سے عام خوف بلندی کا خوف پایا گیا جسے acrophobia کہا جاتا ہے- 23 فیصد افراد کو بلندی سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے جبکہ 35 فیصد افراد میں بھی یہ ڈر یا خوف کسی نہ کسی حد تک ضرور پایا جاتا ہے- محققین کے مطابق اکثر لوگوں میں عمودی شکل میں موجود بلند ترین یا اونچے مقام کا خوف پایا جاتا ہے

تقریر کرنے سے ڈرنا
اکثر لوگ کسی تقریب یا جلسےم میں لوگوں کے سامنے اسٹیج پر بات یا تقریر کرنے سے ڈرتے ہیں اور اس ڈر کو glossophobia کہا جاتا ہے- اس سروے کے دوران 20 فیصد برطانوی افراد کا کہنا تھا کہ انہیں مجمعے کے سامنے بولنے یا بات کرنے سے ڈر لگتا ہے جبکہ 36 فیصد افراد کا یہ کہنا تھا کہ انہیں زیادہ تو نہیں تھوڑا بہت خوف ضرور آتا ہے- اکثر لوگوں کو یہ ڈر ہوتا ہے کہ جب وہ ان کے سامنے بولیں گے تو وہ لوگ ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کرسکتے ہیں

سانپوں سے ڈر
اس سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 21 فیصد نوجوانوں کو سانپوں سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے جبکہ 31 فیصد افراد سانپوں سے ڈرتے تو ہیں لیکن بہت زیادہ نہیں- اکثر مطالعوں میں یہ پایا گیا ہے کہ سانپوں کا خوف بہت زیادہ ہوسکتا ہے

چھوٹی جگہ پر قید ہونے کا ڈر
اکثر لوگوں میں ایک عجیب و غریب خوف یا ڈر پایا جاتا ہے اور وہ یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی چھوٹی سی جگہ پر قید یا بند ہوسکتے ہیں- اس خوف کو claustrophobia کہا جاتا ہے- سروے میں 14 فیصد افراد میں یہ خوف بہت زیادہ پایا گیا جبکہ 29 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اس بات کا ڈر لگتا ہے لیکن ان کے ذہن پر یہ خوف بہت زیادہ حاوی نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *