نوجوت سنگھ سدھو پرغداری کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

نوجوت سنگھ سدھو پرغداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست منظورنئی دہلی21اگست، 2018سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو  پر عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست منظور کرلی گئی ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جہاں تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا اور دونوں بغل گیر بھی ہوئے تھے۔

پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے پر سدھو کو بھارت میں کافی تنقید کا سامنا ہے اورانتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے پر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے مقامی وکیل سدھر اوجھا نے ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی آرمی چیف کے گلے لگ کر بھارتی فوج کی تذلیل کی ہے اور ان کی اس حرکت سے بھارتیوں کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرلی جس پر سماعت اگلے ہفتے کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *