bread Sandwich – ڈبل روٹی کے سینڈوچ

 

اجزاء:

ڈبل روٹی کے سلائس: 8  عدد

باریک کٹی پیاز: آدھی پیالی

آلو ابال کر میش کئے ہوئے :ایک پیالی

باریک کٹی سبز مرچ :چار عدد

گہرا پھینٹا دہی:ایک   چوتھائی پیالی

باریک کٹا سبز دھنیا   :ایک کھانے کا چمچ

چینی :حسب ضرورت

گھی: 8چائے کا چمچ

 نمک :حسب ضرورت

 

 ترکیب:

سوس پین میں   8چائے کا چمچ گھی گرم کر یں۔  باریک کٹی پیاز اور مرچیں ڈال کرہلکی ٓنچ پر  پکائیں یہاں تک کہ پیازوں کا رنگ تبدیل ہو جائے ۔ آلو ، نمک اور چینی ڈال کر دو منٹ پکا کر ٹھنڈا کر لیں۔ دہی اور سبز دھنیا آمیزے میں شامل کر دیں۔ ڈبل روٹی کے 2سلائس لیں اور درمیان میں تھوڑا سا آمیزہ ڈالیں۔ دوسرا سلائس رکھ کر دبا دیں۔فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر سلائس تل لیں۔ تمام سینڈوچز اسی طرح تیار کر یں اورکیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *