بارشوں نے ن لیگ کی پول کھول کر رکھ دی۔۔۔ آدھا لاہور پانی میں ڈوب چکا ہے

دو  روز  سے  جاری مون سون  کی  بارشوں  نے  ن  لیگ  کی  پول   کھول کر رکھ دیا ہے۔ دو  روز  سے  جاری  بارش  کی  وجہ سے پورا لاہور ڈوب چکا  ہے ایک ہی بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو خرم کردیا ہے۔

 لاہور کو پیرس کہنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو تنقید بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔کیونکہ جب بھی لاہور میں بارش ہوتی ہے تو پورا لاہور زیر آب آ جاتا ہے۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لاہور کو پیرس کہتے ہیں لیکن  اگر پیرس میں بارش ہو تو یہ نہیں ہوتا  جو  کچھ  لاہور  میں  ہوتا ہے۔

 

تاہم اب سوشل میڈیا پر کچھ پیرس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔تصاویر میں بارش ہونے کے بعد کی پیرس کی صورتحال کو دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرس میں بھی بارش کے بعد سڑکیں پانی سے بھر جاتی ہیں۔ایسے میں لگتا ہے کہ لاہور کو پیرس کہنے پر شہباز شریف پر کی جانے والی تنقید بے جا ہے۔ پیرس میں بھی بارش کے بعد لوگوں کے گھٹنوں تک پانی آ گیا جاتا  ہے

 

اس  بار  کی  بارش  نے پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش کا گذشتہ 38 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آچکے  ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی برُی طرح  درہم  برہم ہو چکا ہے۔سڑکوں پر موجود شہریوں میں سے کچھ موٹرسائیکل گڑھوں  میں گرنے  کی  وجہ سے پریشان ہیں تو کچھ اپنی گاڑیوں کو دھکیل رہے ہیں۔

بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں اب تک 8 سے  9 افراد کے جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد کے زخمی چکے  ہیں۔ بارش کی وجہ سے ریسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ ٹوٹ چکے  ہیں اور کہی  گھنٹوں  سے شہری بجلی سے محروم ہیں   سوشل میڈیا  کی  طرف  سے  اپنے علاقوں کے زیر آب آنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *