لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کراچی کے مقام لیاری میں پتھراؤ کیا گیا۔ پتھراؤ کے دوران لیاری بہار کالونی میں بلاول بھٹو کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری آے تھے۔جہاں پارٹی کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں آگرہ تاج کالونی میں صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے جونا مسجد کا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا۔جونا مسجد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو روک لیا گیا۔اور قافلے کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا۔اس دوران بلاول بھٹو کے مخالف اور حامیوں گروپ نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔جب کہ خواتین بھی مٹکے اور برتن اٹھا کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔

حالات اتنے خراب ہو گئے کہ پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ مظاہرین کی طرف سے “رو بلاول رو” کے نعرے بھی لگائے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور ووٹ مانگنے آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ لیاری میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت اثر و رسوخ تھا اور یہاں کے لوگ بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے ہیں تاہم اب لیاری کے لوگ بھی سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں۔ اور بلاول بھٹو کا لیاری میں پتھروں سے استقبال کیا گیا۔ لیاری کے عوام کا کہنا ہے کہ ا نہیں پینے کیے لیے پانی تک میسر نہیں ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے پانی کی فراہمی نہیں کی گئی اور اب ووٹ مانگنے کیوں آے ہو۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے بھی پانی دو پانی دو کے نعرے لگا ئے گئے۔صورتحال اتنی کشیدہ ہو گئی کہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرنا پڑا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *