پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

55e6169d35d10.jpg

 

اسلام آباد نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے اس اچانک فیصلے کے بعد پیٹرولم کی نئی قیمت 99.50 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 ہوگئی۔۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 118 روپے 32 پیسے ہوگئی۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 35 پیسے اضافے کے بعد 87.5 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 90 پیسے پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق سمری بھجوادی ہے جس میں پیٹرول 5 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *